Bus Thori Si Mohabbat Novel By Tisha Gohar Episode 7
Bus Thori Si Mohabbat Novel By Tisha Gohar Episode 7
بیڈ پہ نیم دراز ہو کر اس نے اپنا فون اٹھایا اور فوٹو گیلری کھول لی۔ ہیمان کی وہ تصویر اس کی نظروں کے سامنے تھی جس میں وہ شیشہ پیتے ہوئے منہ سے دھواں نکال رہا تھا۔ اس کا نیم رخ اس تصویر میں بہت کمال لگ رہا تھا۔ وہ عام دنوں والا ہیمان نہیں لگ رہا تھا۔ وہ کسی لاپرواہ شہزادے کی مانند پوری بے فکری سے منہ سے دھواں اڑا رہا تھا۔ تاشہ نے اس کی اس روز والی ویڈیو لگا لی۔ ویڈیو میں وہ کتنے اطمنان سے ہنستا مسکراتا ہوا اپنے دوستوں سے باتیں کرتے ہوئے شیشہ پی رہا تھا۔ آہستہ آہستہ اسے ہیمان کی ہر ادا یاد آنے لگی تھی۔ اس کا ہنسنا، اس کی شریر مسکراہٹ، اس کا تیکھے انداز میں دیکھنا، اس کا خاموشی سے تاشہ کو گھورنا اور اس کے جملے۔۔۔
("اچھی لگ رہی ہو")۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔("مذاق میں کہی باتوں کو سیریس نہیں لیتا میں")۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔("جس طرح وہ تاشہ کو گھور رہا تھا میرا دل چاہ رہا تھا۔۔۔۔")۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔("تمھاری عقل گھاس چرنے گئی تھی؟")
وہ ایک دم اٹھ کر بیٹھ گئی۔ اسے ہیمان کے وہ تاثرات یاد آنے لگے جو عدیل کو دیکھتے ہوئے اس کی آنکھوں اور چہرے پہ واضع تھے۔ عدیل والے معاملے میں وہ اس کا محافظ بنا تھا۔ اس نے اسے انیسہ کے گھر بھی عدیل کی گندی نظروں سے بچایا تھا اور یونیورسٹی میں بھی عدیل کے ناپاک ارادوں سے بچایا تھا، جب وہ اسے دھوکے سے نجانے کہاں لے کر جانے والا تھا۔ اگر وہ تاشہ کے اس کے ساتھ برے سلوک کے باوجود کسی غیر سے اس کی حفاظت کر سکتا ہے تو وہ ارسہ کو اس عذاب میں کیوں دھکیلتا؟
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Post a Comment
Post a Comment