Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 10
Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 10
"دروازہ کیسے بند کیا تم نے... " اسیرہ کو اس کا رویہ سمجھ نہیں آیا۔اور فرزام کو اس کی بات۔
"جیسے کرتے ہیں.... دوبارہ بند کر کے دکھاؤں..." فرزام نے مڑ کر دروازے کی جانب دیکھتے ہوئے کہا۔انداز لاپرواہ تھا۔
"تم اتنے لاپرواہ کیسے ہو سکتے ہو..." اسیرہ کو اس کی حرکت پہلے ہی غصہ دلا چکی تھی اس کی بات مزید طیش دلا گئی۔کیا اسے نہیں معلوم تھا کہ کچھ دن پہلے اس کی ماں اس پر کتنا گھٹیا الزام لگا چکی تھی اور وہ کتنی بے فکری سے اندر آ کر دروازہ بند کر چکا تھا۔ایسے میں اگر کوئی آ جائے تو کیا سوچے۔کیا وہ کچھ دن پہلے لگا تماشا بھول چکا تھا۔
"کس سے... تم سے..." فرزام قدم اٹھاتے اس کے نزدیک آ کھڑا ہوا۔
"تم سے تو بات کرنا ہی فضول ہے..."اس کی فضول بے تکی باتوں اور بےفکر انداز پر اسیرہ تلخی سے کہتی ہوئی اس کے پہلو سے نکل کر باہر جانے لگی۔جب فرزام نے اس کا ہاتھ پکڑا۔یہ بلکل لاشعوری حرکت تھی۔اسے سامنے پا کر وہ یونہی بے قابو ہوا تھا۔
"اتنا غصہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا..." اسیرہ اس کے ہاتھ پکڑنے پر ہی کھڑی رہ گئی تھی۔
"ہاتھ چھوڑو میرا... "اسیرہ نے اس کی بات سنی ہی نہیں وہ تو اس کے ہاتھ پکڑنے پر حیران تھی۔جسے واقعی کوئی فکر نہیں تھی۔جبکہ اسیرہ کا دل خوف سے دھڑکنے لگا تھا۔اگر گھر کا کوئی فرد انھیں یوں دیکھ لے تو سلیمہ بیگم کی اب باتوں کو سچ ہی جانے گا۔
"اسیرہ..." وہ دوسرے ہاتھ سے پورا زور لگا کر اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے نکالنے کی کوشش کر رہی تھی۔فرزام نے اس کا دوسرا ہاتھ بھی پکڑ لیا۔اور دونوں ہاتھوں کو اپنے سینے پر رکھا۔جس سے اسیرہ اس کے قریب ہوگئی۔اس کی حرکت اسیرہ کو ساکت کر گئی تھی۔اس وقت اسیرہ کو وہ پاگل لگا تھا۔
"مجھے تم سے ...." فرزام اسکے چہرے پر پھیلتے خوف کو دیکھ کر اپنی بات پوری نہ کر سکا۔
"دیکھو... میں جانتا ہوں کہ تم میرا اعتبار نہیں کرتیں.... میری کہی بات پر یقین کرنا تو دور... لیکن مجھے خود نہیں معلوم کہ کیسے...." دروازے کھلنے پر فرزام کی بات ادھوری رہ گئی تھی۔اندر آنے والی نرمین تھی۔فرزام نے اسیرہ کے ہاتھ چھوڑے اور پیچھے ہٹا تھا۔لمحوں کا فسوں ٹوٹ چکا تھا۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Post a Comment
Post a Comment