Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 1
Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 1
یہ جگہ بھی خاصی اچھی ہے اینڈ یو نو اس چاندنی رات میں محبوب کا لمس چاندنی لمس کا درجہ رکھتا ہے" اسکے حسن کی رعناِئیاں جیسے اسے پتھر بنارہی تھیں۔۔۔۔سیاہ فل آہستین کی چولی میں میرون کام سے بھرے لہنگے کو زیب تن کیے سیاہ ہی میروں کام سے سجے ڈوپٹے کو بھاری زیوارت کیساتھ سجی وہ اسکے دل کو دہلا رہی تھی اسکو تباہ و برباد کررہی تھی۔۔اسکا نازک وجود اسکو اسکی جانب کھینچنے کی متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش میں تھا۔۔وہ تیس سالا مرد بھی اس نازک سی لڑکی کا پہلی ہی نظر میں اسیر ہوگیا تھا اور اب تو وہ اسکی شریک حیات تھی ۔۔وہ اس خاموشی میں مدھم لہجے سے گویا ہوا تھا اسکے لہجے میں بہکےے جزبات خمار کو وہ باآسانی سے اندازہ کرسکتی تھی مگر اپنے دل کا کیا کرتی۔۔۔وہ شپ خوابی کے لباس میں آہستہ قدم اٹھاتا اسکی جانب بڑھا تھا اور اسکے کندھوں کو تھام کر اسکا رخ اپنی جانب کیاتھا وہ جو دم۔سادھے سانس ساکن کیے اسکے جملے میں ہی کھوئی ہوِئی تھی اسکے چھونے پہ ایکدم سے وہ اسکے سینے سے مس ہوئی تھی۔۔
بلیک بیوٹی" اسنے پہلی بار بھی اسے سیاہ گاون میں دیکھا تھا اور تب ہی وہ یہ مان چکا تھا کہ سیاہ رنگ صرف اس پہ ہی جچ سکتا ہے اس لیے آج کے بڑے دن کے لیے اسنے خود سیاہ پسندیدہ لباس اسکے لیے چنا تھا اور اب اسے اس عروسی لباس میں دیکھ کر اسکے ہوش اڑنے لگے تھے نرمی سے اسنے اسکے سر پہ سجا ڈوپٹہ ہٹایا تھا اور وہیں رکھی کرسی پہ ڈالا تھا۔۔۔وہ اسکی جرآت پہ صرف آنکھیں بند کرگئی تھی اور اس ٹھنڈ میں سرد پڑنے لگی تھی۔۔۔۔
"آئے لو یو مسسز" وہ اسکا چہرہ دونوں ہاتھوں میں تھامے اسکے وجود کی گہرائیوں کو مددنظر رکھتے ہوئے اسکے لرزتے سرخ ہونٹوں کو دیکھتے ہوئے مدھم لہجے میں بولا تھا.
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Post a Comment
Post a Comment